چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے پیار، امن اور محبت کا درس دیا ہے جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج شاہ عبداللطیف بھٹائی کے آنگن میں موجود ہوں، عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے مدعو کرنے پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ اور سندھ حکومت کا شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 281 ویں سہ روز عرس مبارک کے دوسرے روز مزار پر چادر چڑھانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر ہم سب کو ساتھ چلنا چاہئے، یہ اختلافات کا وقت نہیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت ہے مگر جمہوریت کو ہم اس طریقے سے نہ چلائیں جس سے ملک کے امن، ترقی، معاشی حالت میں تنزلی آئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا ک...