پاکستان اور بحرین کا تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد، 8 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان اور بحرین نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی ریاست کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ صدارت کی۔ مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بحرینی ہم منصب اور ان کے وفد کا مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں تعمیری شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بحرین کو دیرینہ تعلقات رکھنے والے برادر ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز پر بھی باہمی تعاون کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکست...




