کینیڈین امیگریشن حکام کی جانب سے داخلے سے انکار، پاکستانی اداکارہ میرا کو امریکہ واپس بھیج دیا گیا
اسلام آباد، 11 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستانی فلمی اداکارہ میرا، جن کا اصل نام سیدۃ ارتضیٰ روباب ہے، کو کینیڈا کے امیگریشن حکام نے نیاگرا سرحد پر داخلے سے انکار کرتے ہوئے امریکہ واپس بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق میرا نیویارک سے کینیڈا ایک شو میں شرکت کے لیے جارہی تھیں، جہاں امیگریشن حکام نے انہیں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے لیے روکے رکھا، جس کے بعد انہیں امریکہ واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کی جانب سے اس کارروائی کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں۔ اداکارہ اس سے قبل اپنی فلم سائیکو کی تشہیر اور اسٹیج پرفارمنس کے لیے کیلگری بھی جاچکی ہیں۔ میرا کو ماضی میں برطانیہ میں بھی امیگریشن مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد حکام نے انہیں داخلے سے روک دیا اور 10 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ پابندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں برطانوی ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہ...




