وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا امن، ترقی اور علاقائی تعاون کے لیے ’شنگھائی اسپرٹ‘ سے سیکھنے پر زور
اسلام آباد، یکم ستمبر 2026 (نوشین): وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے امن، مذاکرات، معاشی تعاون اور ترقی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور خطے میں اپنا کردار مضبوط کرنے کے لیے ’شنگھائی اسپرٹ‘ سے سیکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (IRS) اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ”ایس سی او کے 25 سال: شنگھائی اسپرٹ اور اسلام آباد کے ساتھ ایک نیا سفر“ کے عنوان سے منعقدہ مشترکہ سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں سفارت کاروں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، میڈیا نمائندگان اور ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 سالہ سفر، علاقائی معاملات میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار اور پاکستان کی جانب سے تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے بعد ذمہ داریوں پر غور کیا۔ اپنے ...




