حمزہ شہباز کا ڈی سی ڈی کا دورہ، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اقدامات کا جائزہ
اسلام آباد، 11 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جمعہ کے روز وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور وزارت کے سینئر حکام نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے انہیں ڈی سی ڈی کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور فرائض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں عوامی رابطے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا عوام کو بروقت معلومات کی فراہمی اور حکومتی...




