پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی ٹیکنالوجی کمیونٹی کو پاکستان کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
ڈیلاس، 20 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے یہ بات ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں پاکستان کی نمایاں ٹیکنالوجی کمپنیوں، امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور پاکستانی امریکی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون، سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ یہ کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے، ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے، وزارتِ انفارمی...





