سی ڈی ایف منیر کا دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو شکست دینے کا عزم
راولپنڈی، 23 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عوامی حمایت کے ساتھ دہشت گردی اور اس کے گمراہ کن نظریے کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ فیلڈ مارشل منیر نے یہ بات پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام، بالخصوص سکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دورے کے دوران انہیں صوبے میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز، سرحدی انتظامات اور تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں تمام خطرات کا مؤثر مقابلہ...




