سلویسٹر اسٹالون کا جنگوں کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے ہتھیاروں کی صنعت پر تنقید
نیویارک، 29 ستمبر 2026 (کامران راجہ): ہالی ووڈ کے معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون نے جنگوں کو ’’بے وقوفی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح تنازعات بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنتے ہیں جبکہ جنگی اداروں اور ہتھیار بنانے والی صنعتوں کے لیے بھاری منافع کا ذریعہ بنتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 80 سالہ اداکار نے کہا کہ جنگیں بالآخر دونوں فریقوں کو نقصان پہنچاتی ہیں، جہاں نوجوان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور زندگی بھر کے لیے جسمانی نقصانات کا سامنا کرتے ہیں۔ سلویسٹر اسٹالون نے تسلیم کیا کہ اگر کسی ملک پر حملہ کیا جائے تو اسے اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان کو سیاسی بحث میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگوں کے نتیجے میں دیرپا اور تکلیف دہ اثرات پیدا ہوتے ہیں، دشمنیاں نسلوں تک جاری رہ سکتی ہیں جبکہ ممالک اور معاشرے تباہ ہو...






