امریکی عدالت کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے تارکین وطن ویزوں کی معطلی کی پالیسی کالعدم قرار دینے کا حکم
واشنگٹن، 22 اگست 2026 (غفران): امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے تارکین وطن ویزوں کے اجرا کی معطلی کی پالیسی کالعدم قرار دے دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔ مین ہٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے جنوری میں محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تارکین وطن ویزوں کی قونصلر افسران کے ذریعے کارروائی سے متعلق وفاقی امیگریشن قوانین سے متصادم ہے۔ ویزا معطلی کی پالیسی سے جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بنگلہ دیش، لاطینی امریکا میں برازیل، کولمبیا اور یوراگوئے، جبکہ بلقان میں بوسنیا اور البانیہ سمیت افریقہ، مشرق وسطیٰ اور کیریبین کے متعدد ممالک کے شہری متاثر ہوئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ویزوں کی معطلی کا جواز پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ...




