وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت
بشکیک، 1 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی و اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں مثبت پیش رفت اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے نومبر 2024 میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے اور اس کے بعد اپریل 2025 میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیلاروس کے دور...




