بھارتی پائلٹ نے دبئی تل ابیب پرواز میں پیش آنے والے ڈرامائی حملے کی تفصیلات بتا دیں
ابوظہبی، 2 اکتوبر 2026 (غفران): بھارتی پائلٹ سمیت مچھر نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں اپنے شریک پائلٹ کی جانب سے مبینہ حملے کے بعد پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھول کر مدد طلب کی۔ ابوظہبی کے ایک اسپتال سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران سمیت مچھر نے واقعے اور طیارے کو مزید خطرے سے بچانے کی اپنی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ ویڈیو میں پائلٹ کے سر اور ہاتھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا کہ طیارہ تیزی سے نیچے جا رہا ہے اور زخمی ہونے کے باوجود وہ کاک پٹ کے دروازے تک پہنچنے اور اسے کھولنے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مسافروں اور عملے کے ارکان نے کاک پٹ میں داخل ہو کر شریک پائلٹ کو قابو کر لیا۔ سمیت مچھر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 17 سال سے طیارہ اڑا ر...




