لاہور کی عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کردی، معمر رانا کی تقریباً 28 سالہ ازدواجی زندگی اختتام پذیر
لاہور، 31 اکتوبر 2026 (غفران): معروف پاکستانی اداکار معمر رانا اور ان کی اہلیہ مہناز کی تقریباً 28 سالہ ازدواجی زندگی لاہور کی فیملی کورٹ کی جانب سے خلع کی ڈگری جاری کیے جانے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے مہناز کے وکیل خدیجہ صدیقی کے دلائل سننے کے بعد ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔ معمر رانا اور مہناز کی شادی 24 اکتوبر 1998 کو اس وقت ہوئی تھی جب اداکار اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر تھے، دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ طلاق کی درخواست میں مہناز نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر شراب نوشی کے بعد انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے اور بدزبانی کرتے تھے۔ انہوں نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ معمر رانا اپنی بیٹیوں کے سامنے بھی بارہا نازیبا زبان استعمال کرتے تھے، جس سے انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ درخواست میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ اداکار گھر کے اخراجات پورے کرنے میں ناکام ...




