یروشلم میں برطانوی سفارتی موجودگی میں اسرائیل کی بڑی کمی
یروشلم، 8 اکتوبر 2026 (غفران): اسرائیل نے جمعرات کو یروشلم میں برطانوی قونصل خانے کی سرگرمیاں ختم کرتے ہوئے برطانیہ کی سفارتی موجودگی میں نمایاں کمی کردی اور صرف سات برطانوی سفارت کاروں کو محدود دائرہ کار میں کام کرنے کی اجازت دی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ قونصل جنرل سمیت 20 سفارت کار اپنی ذمہ داریاں ختم کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل اور برطانیہ کی حکومتوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔ گیڈون سار کے مطابق قونصل خانے کی عمارت برطانوی حکومت کی ملکیت رہے گی، تاہم اب وہاں صرف سات سفارت کاروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم محدود سرگرمیاں انجام دے گی۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ یروشلم میں اہم خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا اور قونصل خانے کی عمارت کو اب برطانیہ کا مشن، یروشلم کہا جائے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ ...




