بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع، سلمان خان کا دبنگ انداز سامنے آگیا
نئی دہلی — 6 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک) — بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مقبول رئیلٹی شو بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع کر دی ہے جبکہ گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا لک بھی سامنے آگیا ہے۔ سیٹ سے جاری تصاویر اور ویڈیوز میں سلمان خان اپنے روایتی دبنگ انداز میں نظر آئے، جہاں انہوں نے کاؤ بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی۔ اداکار نے سیٹ پر تصاویر بنوائیں اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ بھی تصاویر کھنچوائیں، جبکہ ویڈیوز میں ان کا اسٹائلش اور دبنگ انداز نمایاں رہا۔ دوسری جانب ناظرین کے لیے بگ باس 20 کے نئے گھر کی جھلکیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ نئے گھر کے ڈیزائن میں جدید اور فینٹسی طرز کو یکجا کیا گیا ہے، جبکہ اس کی سجاوٹ ایلس اِن ونڈر لینڈ سے متاثر دکھائی دیتی ہے۔ گھر میں شارک تھیم پر مبنی سوئمنگ پول، ایک بڑا گلابی چائے کا برتن شامل ہے جسے صوفے کی شکل دی گئی ہے، جبکہ گرم ہوا ک...




