حسن رحیم کے کراچی کنسرٹ میں خاتون مداح کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین برہم
کراچی، 30 ستمبر 2026 (غفران): معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک خاتون مداح کے انداز پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکی کو ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھ کر موبائل فون سے حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کے اس عمل پر شدید تنقید کی اور کنسرٹس سمیت عوامی تفریحی تقریبات میں نوجوانوں کے رویوں پر سوالات اٹھائے۔ بعض صارفین نے ایسے اقدامات کو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دیگر نے رش والے کنسرٹ میں اس طرح کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ ویڈیو...






