وضاحت: پاکستان میں ایمرجنسی اور گورنر راج میں کیا فرق ہے؟
اسلام آباد، 11 اکتوبر 2026 (نوشین): ایوانِ صدر کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 232(1) اور 234(1) کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں مختلف ادوار کے دوران گورنر راج یا ایمرجنسی کے اقدامات کیے گئے، بعض مواقع پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے باعث جبکہ بعض اوقات امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایسے اقدامات کیے گئے۔ تاریخی طور پر خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں تین، تین مرتبہ جبکہ بلوچستان میں چار مرتبہ گورنر راج نافذ کیا گیا، جبکہ مشرقی پاکستان میں بھی دو مرتبہ گورنر راج نافذ ہوا۔ ملک کی سیاسی تاریخ کے مختلف ادوار میں ایمرجنسی کے اقدامات بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ گورنر راج کے تحت آئینی دفعات کے مطابق محدود مد...





