غزہ میں اسمگلنگ میں اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
غزہ، 20 اگست 2026 (غفران): غزہ میں اسرائیل کی جانب سے محدود یا ممنوع قرار دی گئی اشیاء کی اسمگلنگ میں اضافے کے باعث ضروری اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ تاجروں، حکام اور شہریوں کے مطابق اسمگلنگ میں ملوث افراد اور دیگر درمیانی کردار بھاری منافع کما رہے ہیں۔ دستاویزی شواہد اور تاجروں، ٹرک ڈرائیوروں، حکام اور شہریوں سے کی گئی گفتگو پر مبنی تحقیقات کے مطابق فلسطینی شہری گروسری اور بیٹریوں سمیت مختلف اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ اسپتال ادویات اور طبی آلات کے حصول کے لیے بھی اسمگلروں سے رجوع کر رہے ہیں۔ سگریٹ اور تمباکو، جن کی غزہ میں اکتوبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے داخلے پر پابندی ہے، اسمگلروں اور تاجروں کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش اشیاء میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی فونز، سولر پینلز، ایندھن اور طبی بے ہوشی کی ادویات سمیت مختلف ...





