پی ایس ایکس پر تسدیک کی 2026 کی 11ویں لسٹنگ، آئی پی او کو ریکارڈ پذیرائی
کراچی، 24 اگست 2026 (نوشین): پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تسدیک انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کو اپنی نئی لسٹڈ کمپنی کے طور پر خوش آمدید کہا۔ اس سلسلے میں پیر کو پی ایس ایکس ٹریڈنگ ہال میں گونگ تقریب منعقد ہوئی، جس کے ذریعے جنوبی ایشیا کے پہلے عوامی طور پر لسٹڈ کریڈٹ بیورو کی اسٹاک ایکسچینج پر شمولیت عمل میں آئی۔ اس لین دین میں مجموعی طور پر 219 ملین عام حصص شامل تھے، جن میں 69 ملین حصص پری آئی پی او سرمایہ کاروں کو 2.35 روپے فی حصص کے حساب سے جاری کیے گئے جبکہ 150 ملین حصص ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے 3 روپے فی حصص کی قیمت پر پیش کیے گئے۔ لین دین کا مجموعی حجم تقریباً 612 ملین روپے رہا۔ آئی پی او کے ریٹیل حصے کو 21.68 گنا اوور سبسکرائب کیا گیا، جس میں 11,358 درخواستیں موصول ہوئیں اور مجموعی طور پر 2.4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ ...




