تباہ کن سیلاب سے نیپال میں 160 سے زائد افراد جاں بحق، لاپتا افراد کی تلاش جاری
تریشولی، 27 اگست 2026 (نوشین): نیپال میں امدادی کارکنوں نے جمعرات کو سیکڑوں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ چین کے تبت کے ساتھ ہمالیائی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب نے متعدد قصبوں اور وادیوں کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 162 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حکام کے مطابق نیپال اور تبت میں مجموعی طور پر تقریباً 1500 افراد لاپتا ہیں، جن میں 700 سے زائد غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ نیپال میں پولیس اور سیاحتی حکام نے 826 افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں تقریباً 500 غیر ملکی شامل ہیں۔ لاپتا افراد میں بھارت کے 177، امریکا کے 63، آسٹریلیا کے 34، برطانیہ کے 33 اور کینیڈا کے 25 شہری شامل ہیں۔ چین کے تبت کے علاقے...





