پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ جیت لی
سنگاپور، 26 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک): پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت کر ملک کے لیے ایک اہم اعزاز حاصل کرلیا۔ احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 223 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں سبقت برقرار رکھی۔ ان کی کامیابی بین الاقوامی سطح پر سینئر امیچر گالف میں پاکستان کے لیے ایک نمایاں کامیابی قرار دی جارہی ہے اور اس سے عالمی گالف مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی بھی اجاگر ہوئی ہے۔ بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین راؤنڈز میں 229 کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے ایک اور گالفر محمد احمد منان نے بھی چیمپئن شپ میں شرکت کی اور تینوں راؤنڈز مکمل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 250 اسکور حاصل کیا۔ پاکستانی گالفرز کی کارکردگی ...




