Friday, September 20

پاکستان ٹائمز

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، کرم اور صوبہ کے دیگر اضلاع میں امن و امان کی تشویش ناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خیبرپختونخوا میں پاسپورٹ ، نادرا اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے حوالے سے عوامی مسائل سے آگاہ کیا خیبرپختونخوا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائق ستائش ہیں. وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا یبرپختونخوا کی ملاقات میں پولیس اور دیگر اداروں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی. گورنرخیبرپختونخوا کی نشاندہی پر وزیر داخلہ نے پہلے فیز میں پشاور اور ایبٹ آباد   میں کرکٹ اکیڈم...
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب  موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لیئے پرعزم ہے، شزہ فاطمہ
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لیئے پرعزم ہے، شزہ فاطمہ

موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لیئے پرعزم ہے. وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں. چاہتے ہیں شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم ختم ہو. اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے. ڈیجیٹل انوویشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیئے کوشاں ہیں، ٹیلی کام انڈسٹری کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے. کوئی بھی شعبہ آئی سی ٹی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا. ملک میں آئی سی ٹی کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات جاری ہیں. گزشتہ مالی سال میں ہماری آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے. آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے لیئے وسیع مواقع موجود ہیں ہنر مندی پر مبنی تعلیم کا فروغ وقت کا تقاضا ہے. ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے. ڈیجیٹل صنفی شمولیت ہماری ترجیحات میں شامل...
پی آئی اے کی فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز
Latest, پاکستان ٹائمز

پی آئی اے کی فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز

پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کر دیا. ہفتہ وار دو پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی. ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی پہلی پرواز پی کے 763 سے 170 عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے رخصت کیا. پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔. فیصل آباد کی کارباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کے لئے براہ پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ائرپورٹ پر ہی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، سٹیشن مینیجر محمد عرفان، دیگر ایجنسیوں کے افسران نے مسافروں کو رخصت کیا۔ Editor: Kamran Raja...
ماہرین صحت کا سگریٹ کے چھوٹے پیک کی تیاری اور فروخت روکنے کا مطالبہ گڈی پیک پاکستان اوربرآمدی ممالک میں صحت عامہ کے بڑھتے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بنے گا
Latest, پاکستان ٹائمز

ماہرین صحت کا سگریٹ کے چھوٹے پیک کی تیاری اور فروخت روکنے کا مطالبہ گڈی پیک پاکستان اوربرآمدی ممالک میں صحت عامہ کے بڑھتے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بنے گا

ماہرین صحت کا سگریٹ کے چھوٹے پیک کی تیاری اور فروخت روکنے کا مطالبہ گڈی پیک پاکستان اوربرآمدی ممالک میں صحت عامہ کے بڑھتے مسائل میں مزید اضافے کا باعث بنے گا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور صحت عامہ کی تنظیم سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک)نے تمباکو انڈسٹری کی پاکستان کے تمباکو کنٹرول کے ضوابط کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو کی صنعت کی اس تجویز کا مقصد 10 سگریٹ کے پیک کی تیاری اور اسے برآمد کی اجازت دینا ہے، جسے عام طور پر کڈی پیک کہا جاتا ہے، ایساکوئی بھی اقدام پاکستان اور دیگر ممالک میں صحت عامہ کے بڑے مسائل کاباعث بن سکتا ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہ تقریب کے دوارن ماہرین صحت نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ فیصلے سے پاکستانی اور سوڈانی دونوں بچوں پر اس تجویز کے منفی اثرات مرتب ہون...
وزیر قانون کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے آزاد ادارہ کے لیے سفارشات پیش کرنے کے سلسلہ میں کمیٹی کا پہلا اجلاس.
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیر قانون کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے آزاد ادارہ کے لیے سفارشات پیش کرنے کے سلسلہ میں کمیٹی کا پہلا اجلاس.

وزیر قانون کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے آزاد ادارہ کے لیے سفارشات پیش کرنے کے سلسلہ میں کمیٹی کا پہلا اجلاس. پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پرکمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر قانون نے آج اس کمیٹی کےمنعقد ہونے والے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متعلقہ شراکت داروں نے آزادپراءسنگ اتھارٹیز کے آپریشنز اور دنیا بھر میں ان کے کاموں کا جائزہ پیش کیا، جس میں مروجہ بہترین طریقوں کو اجاگر کیاگیا۔ کمیٹی نے تمام شراکت داروں کے مختلف نقطہ نظر کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں پاکستان کے لیے بہترین ماڈل پر غور کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس کے لیے تفصیلی ورکنگ پیپر تیار کیا جائے گا۔ یہ مقالہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری سے متعلق موجودہ مسائل کی نشاندہی کرے گا، جس میں مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر توجہ دی جائے گی۔اس سلسلہ میں اہم شعبوں مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین سے متعلق...
چین پاکستان میں غیر ملکی انویسٹمنٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

چین پاکستان میں غیر ملکی انویسٹمنٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

احسن اقبال کا انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے سیمینار سی پیک امکانات اور چیلنجز میں خصوصی خطاب اس سیمینار میں احسن اقبال کی شرکت چین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے،  سی پیک سے متعلق پاک چین جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے 13 میں سے 10 اجلاس میری صدارت میں ہوئے تاریخ گواہ ہے کہ 7 دہائیوں پر محیط پاک چین دوستی مظبوط ہوتی چلی جارہی ہے۔ ہماری دوستی سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی، اور اس سال مئی میں کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے لانچ کے ساتھ آسمان سے اونچی ہو گئی ہے 2013 میں پاکستان میں 16 سے 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ ہم نے 2 جنگوں میں اپنے وسائل کی قربانی دی کولڈ وار اور 9/11۔ 30 لاکھ سے زائد مہاجرین پاکستان میں داخل ہوئے جو مغرب کی جنگوں کے مہاجر تھے۔ہمارا ملک افغانستان میں نیٹو کو مفت شپمنٹ فراہم کرتا رہا لیکن ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔امریکہ میکسیکو کے مہاجرین کو اپنی سرحدوں میں دا...
پاکستان میں این سی ڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے پناہ کی تھنک ٹینک میٹنگ کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان میں این سی ڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے پناہ کی تھنک ٹینک میٹنگ کا انعقاد

غیر متعدی امراض عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور پر ابھررہی ہیں، جو پاکستان میں ہونے والی تمام اموات کا تقریباً 60 فیصد ہیں۔ یہ بیماریاں انسانیِ پیداواری صلاحیت اور سرمائے کو نمایاں طور پر کم کرتی ہیں جبکہ شدید بیماری، معذوری اور موت کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں چینی کا زیادہ استعمال، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، تمباکو کا استعمال، اور جسمانی غیرفعالیت شامل ہیں۔ پناہ نے پاکستان میں این سی ڈیز کو کم کرنے کے لیے ایک تھنک ٹینک قائم کیا ہے جس میں صحت کے اعلیٰ ماہرین اور دیگر پیشہ ور افرادشامل ہیں۔ اس تھنک ٹینک کا چوتھا اجلاس جمعرات 26 جولائی کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔شرکاء میں میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی،پروفیسر ڈاکٹر کرنل(ر) شکیل مرزا،، انور رضا پریس کلب،جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن شامل تھے۔تھنک ٹینک کے...
دل اور اس سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہو گا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

دل اور اس سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہو گا۔

پاکستان میں دل اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ چالیس فیصد سے زیادہ بالغ پاکستانی موٹاپے کا شکار ہیں۔ دل کی بیماریوں سے پاکستان میں ہر ڈیڑھ منٹ کے بعد ایک شخص زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔ ان بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہمارا غیر صحت بخش طرز زندگی ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے پیدل چلنا، ایکسرسائز، چکنائی، نمک، اور چینی سے بنی ہو ئی اشیاء اور تمباکو نوشی سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ ان بیماریوں میں خوراک کا کردار بہت اہم ہے جیسے میٹھے کا زیادہ استعمال ان بیماریوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور میٹھے کا سب سے زیادہ استعمال میٹھے مشروبات کی صورت میں ہوتا ہے جس کے ایک چھوٹے گلاس میں 7سے9چمچ چینی موجود ہوتی ہے۔ میٹھے مشروبات کا استعمال دل، زیابیطس، گردوں کے امراض، موٹاپے، مختلف طرح کے کینسر اور دیگر غیر متعدی امراض کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ بات ماہرین صح...
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا،میٹنگ کا بنیادی مقصد پی ایف ایف آر اے کے آئین کو پی ایف ایف قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ باہمی تعاون سے معیاری آپریشنز کو آگے بڑھایا جا سکے، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی سربراہی میں لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی ہمراہ تھے جو پی ایف ایف کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ پی ایف آر اے کے وفد کی سربراہی صدر محمد شفیق کر رہے تھے۔ میٹنگ کے دوران ملک بھر میں ریفریز کیلئے گورننس، تربیت اور ترقیاتی پروگراموں سمیت کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ایسا فریم ورک وضع کیا جاسکے جو پاکستانی فٹبال کے منظم طریقہ کار کے مطابق ریفرینگ کے معیار کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھائے۔صدر پی ایف آ...
وفاقی بجٹ 25-2024 میں حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا موقع ضائع کیا
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی بجٹ 25-2024 میں حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا موقع ضائع کیا

وفاقی بجٹ 25-2024 میں حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا موقع ضائع کیا. حکومت کا سگریٹ انڈسٹری کو کسی بھی ٹیکس میں اضافے سے بچانے کا فیصلہ تشویشناک ہے. ایف ای ڈی کی قیمتوں کے درجے میں اضافہ صرف سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتا ہے. تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ٹیکسز میں اضافہ بہت اہم ہے صحت کے سماجی کارکنوں نے وفاقی بجٹ 25-2024ء میں سگریٹ کے موجودہ ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک) اور سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (ایس پی ڈی سی) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک سیشن میں صحت عامہ اور محصولات کی پیداوار پر منفی اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ "وفاقی بجٹ 25-2024 نے ...