جاپانی فنڈنگ سے چلنے والا ایف اے او کا منصوبہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور مویشی پالنے والے خاندانوں کے روزگار کی بحالی میں مددگار
اسلام آباد 14 جولائی 2025 (کامران راجہ) : اقوامِ متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) نے بلوچستان اور سندھ کے ان علاقوں میں ایک ہنگامی منصوبہ مکمل کر لیا ہے جو 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے متاثر ہوئے تھے۔ یہ منصوبہ جاپان کی حکومت کی فراخدلانہ مالی معاونت سے ممکن ہوا۔ ایف اے او کی قیادت میں کیے گئے اس اقدام کے لیے جاپان نے 6.48 ملین امریکی ڈالر فراہم کیے، جس کا مقصد خوراک کی پیداوار کی بحالی، گھریلو غذائیت میں بہتری، اور طویل المدتی لچک پیدا کرنا تھا۔ اس منصوبے سے 74,000 سے زائد گھرانے، یعنی تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہوئے۔ منصوبے میں زراعت کی بحالی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی حفاظت اور خواتین سربراہانِ خانہ کو خصوصی امداد شامل تھی۔ منصوبے کی تکمیل کے موقع پر ایف اے او کے پاکستان میں دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں منصوبے کے نتائج کو اجاگر کیا گیا اور جاپان کی امداد پر شکریہ...








