پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
لندن، 28 اگست 2026 (غفران): پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ لندن میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران علاقائی سلامتی، سندھ طاس معاہدے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔ ملاقات کے دوران برطانوی جانب نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور سندھ طاس معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے باعث پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کو بھی اجاگر کیا ...









