تھانہ مارگلہ کے حدود سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب۔
اسلام آباد 04 مئی 2025 (کامران راجہ):پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی۔تھانہ مارگلہ کے حدود سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب۔
بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں ملوث اغواء کار خاتون گرفتار۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری، سنسنی خیز انکشافات کی توقع۔ بچے کو بازیاب کرکےوالدین کے حوالے کردیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بازیابی کے بعد ویڈیو کال پر والدین سے بات کروائی۔ والدین بچے کو دیکھ کر خوشی سے نہال، اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بچے سے ملنے ڈی آئی جی اسلام آباد دفتر پہنچ گئے۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی سی آئی اے کو شاباش دی۔
آئی جی اسلام آباد نے انچارج سی آئی اے سلیمان شاہ اور ٹیم کو بھی شاباش دی۔ اس شاندار کامیابی پر آئی ج...