Wednesday, December 10

پاکستان ٹائمز

ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا
Latest, پاکستان ٹائمز

ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا

راولپنڈی28  فروری 2025 (کامران راجہ): تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے بہترین فرائض سر انجام دینے پر کلریکل سٹاف کی حوصلہ افزائی جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ساجد، شفقات، جنید، یاسر، کامران،کنول،یسین، نبیل، توحید، عمر، مبشر، سکندر، آصف، نشاقت، الطاف، اسد اور کانسٹیبل مسعود 4977 شامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔    ...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے لاہور میں منعقدہ کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کر لیا۔
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے لاہور میں منعقدہ کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کر لیا۔

لاہور،27  فروری 2025(کامران راجہ): کانگریس ارکان نے پاکستان فٹبال کے بہترین مفاد میں فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کی توثیق کی، جس سے فیفا کی معطلی کے متوقع خاتمے کے بعد اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں قومی ٹیم کی شرکت کی راہ ہموار ہوگی۔ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے ایف سی واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر سونم جگمی اور منیجر دنیش ڈی سلوا اجلاس میں شامل تھے۔ اجلاس کی صدارت پی ایف ایف کے صدر اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سعود عظیم ہاشمی نے کی، اس موقع پر این سی ممبران محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بھی موجود تھے۔ اے ایف سی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد کاردانی نے پاکستان فٹبال میں ضروری اصلاحات لانے پر کانگریس ارکان کے ارادے کو س...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’ ایگزام مینجمنٹ سسٹم’ کا افتتاح  امتحانی نظام میں شفافیت کی جانب قدم اٹھانے پر ہم اوپن یونیورسٹی کو مبارکباد کہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی
Latest, پاکستان ٹائمز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’ ایگزام مینجمنٹ سسٹم’ کا افتتاح امتحانی نظام میں شفافیت کی جانب قدم اٹھانے پر ہم اوپن یونیورسٹی کو مبارکباد کہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد 26فروری2025(کامران راجہ): وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت، خالد مقبول صدیقی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے تیار کردہ 'ایگزام مینجمنٹ سسٹم'کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک احسن اقدام ہے جس پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کے لئے میری خواہش ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے مابین معاہدہ ہوجائیں تاکہ آئی ٹی ایکسپرٹس پیدا کئے جاسکیں جو دنیا کی ضرورت ہے۔ امتحانی نظام میں ٹرانسپرنسی سے مختلف شعبہ...
 اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی
Latest, پاکستان ٹائمز

 اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی

اسلام آباد26 فرورئ 2025 (کامران راجہ):ورلڈ ایکسپو جاپان کے شہر اوساکا، کانسائی میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گی۔بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز  کے ذریعے منظم اور منظور شدہ ورلڈ ایکسپو 184 دنوں تک جاری رہے گی اس ورلڈ ایکسپو کا تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“ہے، ورلڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے تقریباً 28 ملین افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے مطابق ورلڈ ایکسپو میں پاکستان اپناا سٹال لگائے گا۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی سے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان (کوئٹہ)سید ندیم عالم شاہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 بارے گفتگو کی گئی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے ثقافتی اور عوامی روابط پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو اپریل تا اکتوبر 2025 اوساکا،...
پاکستان کی ڈی آر سی (DRC) پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت، تنازع کے پرامن حل پر زور
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کی ڈی آر سی (DRC) پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت، تنازع کے پرامن حل پر زور

اقوام متحدہ، 21 فروری2025  (نوشین) : پاکستان نے کہا ہے کہ ڈی آر سی (جمہوریہ کانگو) پر اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جمہوریہ کانگو کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور جغرافیائی سالمیت کے پختہ عزم کی توثیق کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی بڑھ کر، یہ قرارداد افریقی یونین اور دیگر ذیلی علاقائی تنظیموں کی قیادت میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی علاقائی کوششوں اور اعلیٰ سطحی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین سے توقع رکھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس قرارداد کی شقوں اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں پر حقیقی اور بروقت عمل درآمد کریں۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کئی ہفتوں سے مشرقی ...
غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت کارپوریٹ مفادات کی بجائے صحتِ عامہ کے تحفظ کو ترجیع دے
Latest, پاکستان ٹائمز

غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت کارپوریٹ مفادات کی بجائے صحتِ عامہ کے تحفظ کو ترجیع دے

21 فروری 2025،اسلام آباد (نوشین راجہ):، سول سوسائٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ صحت عامہ کی پالیسیوں پرانڈسٹری کے اثر کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ سول سوسائٹیز نے حکومت سے پالیسی سازی کے عمل میں انڈسٹری کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سوسائٹیز اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہیں کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بہت زیادہ شواہد کے باوجود ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہیں۔انڈسٹری سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر بچوں کی غذائیت میں حصہ لے رہی ہیں جس سے اُن کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر بھی ہو رہی ہے۔ نیسلے پاکستان نے حال ہی میں اہم سرکاری اداروں بشمول پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، فوڈ اتھارٹیز اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ میٹنگز کیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ایجنسیاں صحت سے متعل...
جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب اسلام میں منعقد ہوئ
Latest, پاکستان ٹائمز

جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب اسلام میں منعقد ہوئ

اسلام آباد 19 فروری 2025(کامران راجہ)پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ،جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ ان کی اہلیہ خدیجہ ندیم نے جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی اور ان کی اہلیہ آساکو اکاما ٹسوکو جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔اس دلکش تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان تھے۔ تقریب میں پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا، سابق وفاقی وزیر جمال شاہ، سابق وفاقی وزیر شیریں رحمن، ملیحہ لودھی سمیت مختلف ممالک کے معزز سفارت کار، سرکاری حکام، اور کاروباری و ثقافتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں جاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65ویں سالگرہ کا کیک بھ...
اقوام متحدہ میں پاکستان کا پارلیمانی کردار کے ذریعے ایس ڈی جیز کے فروغ پر زور
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

اقوام متحدہ میں پاکستان کا پارلیمانی کردار کے ذریعے ایس ڈی جیز کے فروغ پر زور

اقوام متحدہ، 13 فروری (نوشین راجہ)2025: پاکستان نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمان کے زیادہ فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس میں قانون سازی کے ایسے اقدامات شامل ہیں جو ایس ڈی جیز کی ترویج کریں، شواہد پر مبنی اور شفاف بجٹ مختص کرنے کو یقینی بنائیں اور حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے جوابدہی کا مؤثر نظام فراہم کریں۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ بین البرلمانی یونین (IPU) سماعت کے دوران "ایس ڈی جیز کے گہرے چیلنجز: سیاسی عزم کو متحرک کرنا" کے عنوان سے قومی بیان دیتے ہوئے سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ غربت اور بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک خوراک، ایندھن اور مالی بحران کے مثلثی چیلنجز سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات ان مشکلات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعی، 2030 کا ایجنڈا ایک 'خطرے' میں ہے۔سینی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یمن کے سیاسی و انسانی بحران کے حل کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ کا مطالبہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یمن کے سیاسی و انسانی بحران کے حل کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ کا مطالبہ

اقوام متحدہ، 13 فروری (نوشین راجہ) 2025:پاکستان نے یمن میں ملک گیر جنگ بندی اور ایک منظم سیاسی عمل کے لیے ایک قابلِ عمل روڈ میپ کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو نہ صرف جاری بحران کا خاتمہ کرے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یمن کو درپیش سنگین اقتصادی و انسانی چیلنجز کا بھی مؤثر حل پیش کرے۔ پاکستان نے متنبہ کیا کہ فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز اس تنازع کو مزید سنگین بنا دے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر منعقدہ بریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں جاری تنازع ایک کثیرالجہتی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کے عالمی سطح پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بحران کے مختلف پہلوؤں کے حل کے لیے مؤثر سفارت کاری اور اجتماعی ردعمل پر زور دیا۔ یمن میں "گیلکسی لیڈر" کے عملے کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ ک...
ایف آئی اے لاہور زون کی انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائیاں -دو مقدمات درج، 3 ملزمان گرفتار
Latest, پاکستان ٹائمز

ایف آئی اے لاہور زون کی انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائیاں -دو مقدمات درج، 3 ملزمان گرفتار

لاہور 12 فروری 2025(کامران راجہ): ایف ائی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ  ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان سادہ لو شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے  ملزمان کی شناخت غلام مرتضی، عبدالمعیز شوکت اور ساجد علی کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں شیخوپورہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غلام مرتضی نے شہری کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر پچاس لاکھ روپے بٹورے۔ ملزمان عبدالمعیز شوکت اور ساجد علی ایجوکیشن کنسلٹنسی کی آڑ میں بغیر لائسنس اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے کاروبار میں ملوث۔ ملزمان برامد ہونے والے پاسپورٹس, دیگردستاویزات کی بابت حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا اغاز ، دیگر کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری۔ گرفتار...