امریکی ریاست نیو یارک کی قانون ساز اسمبلی میں پاک-امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت
نیو یارک، 18 مارچ 2026(غفران):امریکی ریاست نیو یارک کی مقننہ نے پاکستانی-امریکن کمیونٹی کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 18 مارچ 2026 کو "پاکستانی-امریکن بزنس جشن ڈے" کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ پیش رفت پاک-امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔
قرارداد میں نیو یارک کی اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ریاست کے ثقافتی تنوع کو فروغ دینے میں پاکستانی-امریکی تاجروں اور کاروباری رہنماؤں کے کلیدی کردار کو سراہا گیا ہے۔ مزید برآں، ریٹیل، مہمان نوازی، ٹیکنالوجی، مالیات، صحت کی دیکھ بھال اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شراکت کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی-امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط اقتصادی اور ثقافتی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکس...









