اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یمن کے سیاسی و انسانی بحران کے حل کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ کا مطالبہ
اقوام متحدہ، 13 فروری (نوشین راجہ) 2025:پاکستان نے یمن میں ملک گیر جنگ بندی اور ایک منظم سیاسی عمل کے لیے ایک قابلِ عمل روڈ میپ کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو نہ صرف جاری بحران کا خاتمہ کرے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یمن کو درپیش سنگین اقتصادی و انسانی چیلنجز کا بھی مؤثر حل پیش کرے۔ پاکستان نے متنبہ کیا کہ فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز اس تنازع کو مزید سنگین بنا دے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر منعقدہ بریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں جاری تنازع ایک کثیرالجہتی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کے عالمی سطح پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بحران کے مختلف پہلوؤں کے حل کے لیے مؤثر سفارت کاری اور اجتماعی ردعمل پر زور دیا۔
یمن میں "گیلکسی لیڈر" کے عملے کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ ک...








