بیت اللہ شریف کی جعلی تصاویر کے بعد… کیا یہ لوگ رکیں گے؟
گمراہ کن کمپین ان واقعات، کامیابیوں اور ترقی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں جو سعودی عرب ہر سطح پر حاصل کررہا ہے تاکہ من گھڑت تصاویر اور میڈیائی مواد کے ذریعے اس مقدس سر زمین کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے جو اسلام اور مسلمانوں کی انسانی، دینی، اور سیاسی پہلوؤں میں خدمات انجام دیتی ہے۔
یہ بات واضح ہے کہ ان کمپینز کا مقصد دشمنی پر مبنی ہے، اور اس کے پیچھے کچھ تنظیمیں، ادارے، ممالک یا افراد موجود ہیں جو سعودی عرب کے مخالف ہیں۔ لیکن الحمدللہ یہ تمام مہمات بے نقاب ہوچکی ہیں اور ان کا مقصد صاف ظاہر ہے۔ ان کی دلیل کمزور ہے، اور عام آدمی بھی ان کی حقیقت کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ دنیا کے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے افراد سعودی عرب کی اصل تصویر سے بخوبی واقف ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، ان کی ترقی، اور اسلامی مسائل کے دفاع کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہے۔
مملکتِ سعودی عرب میں ہونے والی ترقی ا...