پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 25 ویں بیچ کا اختتام
راولپنڈی 01مارچ 2025(کامران راجہ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 25 ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان کی بطور مہمان خصوصی شرکت،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے۔
انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ ا...








