جرمنی میں جنریشن زی کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات، فرینکفرٹ میں دکانیں لوٹ لی گئیں
اسلام آباد، یکم نومبر 2026 (کامران راجہ): جرمنی کے 34 شہروں میں جنریشن زی کی جانب سے لازمی فوجی سروس کے خلاف اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج کے دوران بعض مقامات پر پرتشدد واقعات پیش آئے، جن میں فرینکفرٹ میں مظاہرین نے کم از کم دو دکانوں کو لوٹ لیا جبکہ متعدد دیگر دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مظاہرین نے دکانوں کے شیشے توڑ دیے اور امدادی اداروں کے اہلکاروں پر پٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس کے مطابق فرینکفرٹ، میونخ اور برلن میں مجموعی طور پر تقریباً 18 ہزار افراد نے مظاہروں میں شرکت کی، جبکہ منتظمین نے شرکا کی تعداد تقریباً 36 ہزار بتائی، حالانکہ ابتدائی طور پر ایک لاکھ 82 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔ زیادہ تر مظاہرے پُرامن رہے تاہم حکام نے انتہا پسند عناصر کی جانب سے احتجاج کا فائدہ اٹھانے کے خدشات کا اظہار کیا۔ ہیمبرگ میں بھی رکاوٹیں نذر آتش کی گئیں...




