گیارہ سالہ بودھنا سیوانندن دنیا کی کم عمر ترین ویمن گرینڈ ماسٹر بن گئی
لندن، 29 ستمبر 2026 (کامران راجہ): شطرنج کی 11 سالہ برطانوی کھلاڑی بودھنا سیوانندن سمرقند، ازبکستان میں ہونے والی 46ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شاندار کارکردگی کے بعد تاریخ کی کم عمر ترین ویمن گرینڈ ماسٹر بن گئیں۔ شمال مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی بودھنا سیوانندن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا اور انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کو بتایا کہ وہ شطرنج کی تاریخ میں مزید ریکارڈ قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ویمن گرینڈ ماسٹر کا اعزاز شطرنج میں خواتین کے لیے مخصوص اعلیٰ ترین ٹائٹلز میں شامل ہے۔ بودھنا نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر خوش ہیں، تاہم وہ یہاں رکنے کے بجائے اپنی پیش رفت جاری رکھنا اور مزید تاریخ رقم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اولمپیاڈ میں ٹاپ بورڈ پر کھیلنے کے دباؤ کے حوالے سے کہا کہ انہیں خاص دباؤ محسوس نہیں ہوا اور انہوں نے صرف کھیل سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔ بودھنا اس سے قبل برطان...




