صاحبزادہ فرحان اور معاذ صادق کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی
راولپنڈی، 10 اکتوبر 2026 (غفران): صاحبزادہ فرحان اور معاذ صادق کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 7 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے پاکستانی اننگز کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی پانچ اوورز میں 52 رنز جوڑے، جبکہ فخر زمان نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد معاذ صادق نے فرحان کا ساتھ دیا اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 92 رنز کی اہم شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 14 اوورز سے پہلے 146 رنز تک پہنچا دیا۔ معاذ صادق نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے، جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 55 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ اختتامی...




