اقوام متحدہ کی سربراہی کی مضبوط امیدوار ربیقہ گرینسپین کا اصلاحات پر زور، ادارہ ضرورت سے زیادہ خطرات سے گریز کرنے لگا ہے
اقوام متحدہ، 16 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): اقوام متحدہ کی آئندہ سیکریٹری جنرل بننے کی مضبوط امیدوار ربیقہ گرینسپین نے عالمی ادارے میں جامع اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ضرورت سے زیادہ خطرات مول لینے سے گریز کرنے لگا ہے، اس لیے سفارتی سرگرمیوں میں زیادہ فعال کردار، بیوروکریسی میں کمی اور کارکردگی میں بہتری ضروری ہے۔ جمعرات کو خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ہونے والی ایک اور رائے شماری سے قبل کہی۔ موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری پانچ سالہ مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ کوسٹا ریکا کی سابق نائب صدر ربیقہ گرینسپین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سربراہ کو سفارتی ناکامیوں کی قیمت برداشت کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے دوبارہ کوشش کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا...




