Friday, September 18

پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کے علاقے ڈومیل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کے علاقے ڈومیل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلام آباد, 3 اپریل 2026 (کامران راجہ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کے علاقے ڈومیل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، خصوصاً معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کو بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل قرار دیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ...
اسپیکر قومی اسمبلی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر پیغام
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد، 3 اپریل 2026(کامران راجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی اور جمہوری جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ایک مدبر اور دوراندیش رہنما تھے، جن کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوری شعور کو بیدار کیا اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، جو آج بھی ملکی جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی، دفاعی اور عوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی سطح پر ایک باوقار مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی سیا...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

اسلام آباد2 اپریل 2026 (کامران راجہ): چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، سینیٹر محمد اعظم سواتی، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر فلک ناز، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر فیصل جاوید، رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، سید خورشید شاہ، سابق چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ، سیاسی و سماجی شخصیات، سینئر صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی ملاقات

اسلام آباد: 2 اپریل 2026(کامران راجہ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں وزیر اعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے قومی وسائل کے مؤثر استعمال اور مالی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی اور اس کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر اور فعال بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے پارلیمانی امور میں بہتری کے لیے باہمی مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اختیار کیے گئے کفایت شعاری اقدامات سے آگاہ ک...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات

اسلام آباد 2 اپریل2026 (کامران راجہ): پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور استعداد کار میں اضافہ جیسے مشترکہ ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور تجارت و معاشی شراکت داری کے فروغ کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دین...
چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت “واک پاکستان” کے حوالے سے اہم اجلاس
Latest, پاکستان ٹائمز

چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت “واک پاکستان” کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد، 30 مارچ 2026(نوشین)– وزیراعظم آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت رانا مشہود احمد خاں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کی۔ اجلاس میں ’واک پاکستان‘ منصوبے کے آغاز پر بات چیت کی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا اور قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔ "اجلاس میں مختلف شعبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا، جن میں حکومت، نیم حکومت اور سروسز انڈسٹریز شامل تھیں، تاکہ اس منصوبے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا جا سکے۔ بعض شرکاء نے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کی، جبکہ دیگر نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی، جس سے وسیع تر شراکت داری ممکن ہو سکی۔ نوید شیروانی , صبا حت رفیق اور کامران لاشاری کو ورکنگ گروپ کا حصہ بنایا گیا جو اس پروگرام کی ہم آہنگی کی نگرانی کریں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے ثقافتی ورثے اور علاقائی شناختوں کو...
لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی — انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام
Latest, پاکستان ٹائمز

لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی — انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

لاہور30 مارچ 2026(کامران راجہ): وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 2 مسافروں سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، مسافروں شاہزیب ریاض اور مرزا عثمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان سری لنکا – کمبوڈیا روٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر البانیہ جانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے طیب، خالد اور کاشف علی نامی ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے کے عوض فی کس 20 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پارکنگ ایریا سے تینوں ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش ...
پاکستان فٹبال ٹیم کی میانمار کے خلاف میچ سے قبل تیاریوں اور عزم کا اظہار
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان فٹبال ٹیم کی میانمار کے خلاف میچ سے قبل تیاریوں اور عزم کا اظہار

اسلام آباد، 28 مارچ(کامران راجہ): 2026 پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے میانمار کے خلاف آئندہ میچ سے قبل اپنی تیاریوں، ٹیم کمبینیشن اور جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محب اللہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی تیاری گزشتہ چند دنوں میں کافی بہتر رہی ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کوچنگ اسٹاف بھی بہترین رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ گزشتہ میچ کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کیمپ کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے اور کھلاڑیوں کو گیم ٹائم بھی مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار ایک مضبوط ٹیم ہے، تاہم پاکستان ٹیم بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب کھلاڑی وقار بلوچ نے کوچ اسٹیفن قسطنطین سولانو ک...
Pakistan Exit SAFF U-20 Championship After Loss to India
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

Pakistan Exit SAFF U-20 Championship After Loss to India

26 March 2026(kamran Raja): The Pakistan Men’s Under-20 team concluded their campaign in the SAFF Under-20 Championship following a 3-0 defeat against India in their final Group ‘B’ fixture.Head coach Shahzad Anwar fielded a 4-1-4-1 formation aimed at strengthening midfield control and creating a numerical advantage across the pitch. However, an early setback came in the second minute due to a goalkeeping error, allowing Indian forward Vishal Yadav to open the scoring.Despite the early goal, Pakistan’s young side demonstrated resilience and composure, gradually settling into the game and gaining momentum. The first half ended with India leading, but Pakistan showing promising signs with improved coordination and attacking intent.Pakistan continued to press in the second half, e...
زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ
Latest, پاکستان ٹائمز

زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد، 26 مارچ 2026(کامران راجہ):پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے اشتراک سے اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پالیسی سازوں، ماہرین ماحولیات، طلبہ و طالبات، میڈیا نمائندگان اور زونگ کی قیادت نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یہ اقدام زونگ کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت ٹیکنالوجی میں جدت کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ادارہ مضبوط شراکت داری کے ذریعے ایسے پائیدار اقدامات کو فروغ دے رہا ہے جو پاکستان کے طویل المدتی ماحولیاتی توازن اور موسمیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شجرکاری مہم کے تحت شکرپڑیاں کے ان علاقوں میں مقامی موسمی حال...