برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستانی قومی ترانے کے لیے 6 ماہ اردو سیکھی
لیڈز، 21 اگست 2026 (نیوز ڈیسک) — برطانیہ کی معروف گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی قومی ترانہ پیش کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔ لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا، جسے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے خوب سراہا۔ ان کی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں پاکستانی صارفین نے گلوکارہ کی آواز، تلفظ اور انداز کو پسند کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لورا رائٹ نے قومی ترانہ اچانک یا بغیر تیاری کے نہیں گایا بلکہ اسے درست انداز میں پیش کرنے کے لیے تقریباً چھ ماہ تک اردو زبان کی کلاسز لیتی رہیں۔ ایک انٹرویو میں برطانوی گلوکارہ نے بتایا کہ کسی بھی ملک کا قومی ترانہ گانے کی دعوت ملنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، تاہم پاکستانی قومی ترانہ ان کے لیے خاصا مشکل تھا۔انہوں نے ک...








