ٹاپ آرڈر بیٹرز کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا، گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار
لاہور، 21 اگست 2026 (نوشین): پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار نے ٹاپ آرڈر کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید کرکٹ تیز ہو چکی ہے اور ٹیم بھی اسی کے مطابق خود کو ڈھال رہی ہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئندہ ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار نے کہا کہ ٹیم اپنی تیاری اور میچ کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے مختلف سینیریو بیسڈ میچز کھیل رہی ہے، جن میں مرد کھلاڑیوں کے خلاف میچز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیریو بیسڈ میچز صرف نیٹ پریکٹس کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہیں کیونکہ نیٹس میں بیٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کو فیلڈ کی صورتحال کا مکمل اندازہ نہیں ہو پاتا، جبکہ میچ پریکٹس سے کھیل کے مختلف پہلوؤں اور حالات کو بہتر طور پر سمجھ...









