Monday, March 31

پاکستان ٹائمز

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی انسپکٹر میاں محمد عمران عباس شہید کے گھر آمد، ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور بات چیت کی
Latest, پاکستان ٹائمز

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی انسپکٹر میاں محمد عمران عباس شہید کے گھر آمد، ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور بات چیت کی

راولپنڈی 01 مارچ 2025(کامران راجہ):تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی انسپکٹر میاں محمد عمران عباس شہید کے گھر آمد، ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور بات چیت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ انسپکٹر میاں محمد عمران عباس شہید نے اپنے شہید والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری اور بہادری کی مثال قائم کی،فرض کی راہ میں شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے باعث فخر اور لائق تحسین ہیں، خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، انسپکٹر میاں محمد عمران عباس شہید ایس ایچ او ریس کورس تعینات تھے اور 7 مارچ 2021 کو شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔...
اوپن یونیورسٹی کی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الفتح گروپ کی جیت
Latest, پاکستان ٹائمز

اوپن یونیورسٹی کی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الفتح گروپ کی جیت

اسلام آباد یکم مارچ(کامران راجہ): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن(ایوا)کے انتخابات برائے سال 2025-27 گزشتہ روز یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوئے جسمیں الفتح گروپ نے پورے پینل کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرکے پاسبان اور اتحاد دونوں گروپس کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اس الیکشن کے لئے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن آفس قائم کیا تھا اورڈائریکٹر پرچیز، اویس سلیم کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھاجنہوں نے الیکشن انتہائی غیر جانبدارانہ، شفاف،پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقدکرائے۔نتائج کے مطابق شیر آصف ستی(صدر)، اجمل شاہ(سینئرنائب صدر)، فیصل منیر(نائب صدر)، رانا امجد(جنرل سیکرٹری)، یاسر وحید اعوان(ڈپٹی جنرل سیکرٹری)،سید مبارک علی شاہ(جوائنٹ سیکرٹری)، محمد ایاس(فنانس سیکرٹری)،محمد اویس راجہ(انفارمیشنسیکرٹری )،شہزاد ظفر(سپورٹس سیکرٹری)، محمد منش...
خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
Latest, پاکستان ٹائمز

خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔28فروری (کامران راجہ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے تحت پاکستان کے پہلے خلا باز کو چینی خلائی سٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق می...
ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا
Latest, پاکستان ٹائمز

ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا

راولپنڈی28  فروری 2025 (کامران راجہ): تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے بہترین فرائض سر انجام دینے پر کلریکل سٹاف کی حوصلہ افزائی جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ساجد، شفقات، جنید، یاسر، کامران،کنول،یسین، نبیل، توحید، عمر، مبشر، سکندر، آصف، نشاقت، الطاف، اسد اور کانسٹیبل مسعود 4977 شامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔        ...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے لاہور میں منعقدہ کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کر لیا۔
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے لاہور میں منعقدہ کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کر لیا۔

لاہور،27  فروری 2025(کامران راجہ): کانگریس ارکان نے پاکستان فٹبال کے بہترین مفاد میں فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کی توثیق کی، جس سے فیفا کی معطلی کے متوقع خاتمے کے بعد اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں قومی ٹیم کی شرکت کی راہ ہموار ہوگی۔ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے ایف سی واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر سونم جگمی اور منیجر دنیش ڈی سلوا اجلاس میں شامل تھے۔ اجلاس کی صدارت پی ایف ایف کے صدر اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سعود عظیم ہاشمی نے کی، اس موقع پر این سی ممبران محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بھی موجود تھے۔ اے ایف سی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد کاردانی نے پاکستان فٹبال میں ضروری اصلاحات لانے پر کانگریس ارکان کے ارادے کو...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’ ایگزام مینجمنٹ سسٹم’ کا افتتاح  امتحانی نظام میں شفافیت کی جانب قدم اٹھانے پر ہم اوپن یونیورسٹی کو مبارکباد کہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی
Latest, پاکستان ٹائمز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’ ایگزام مینجمنٹ سسٹم’ کا افتتاح امتحانی نظام میں شفافیت کی جانب قدم اٹھانے پر ہم اوپن یونیورسٹی کو مبارکباد کہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد 26فروری2025(کامران راجہ): وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت، خالد مقبول صدیقی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے تیار کردہ 'ایگزام مینجمنٹ سسٹم'کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک احسن اقدام ہے جس پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کے لئے میری خواہش ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے مابین معاہدہ ہوجائیں تاکہ آئی ٹی ایکسپرٹس پیدا کئے جاسکیں جو دنیا کی ضرورت ہے۔ امتحانی نظام میں ٹرانسپرنسی سے مختلف شع...
 اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی
Latest, پاکستان ٹائمز

 اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی

اسلام آباد26 فرورئ 2025 (کامران راجہ):ورلڈ ایکسپو جاپان کے شہر اوساکا، کانسائی میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گی۔بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز  کے ذریعے منظم اور منظور شدہ ورلڈ ایکسپو 184 دنوں تک جاری رہے گی اس ورلڈ ایکسپو کا تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“ہے، ورلڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے تقریباً 28 ملین افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے مطابق ورلڈ ایکسپو میں پاکستان اپناا سٹال لگائے گا۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی سے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان (کوئٹہ)سید ندیم عالم شاہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 بارے گفتگو کی گئی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے ثقافتی اور عوامی روابط پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو اپریل تا اکتوبر 2025 اوساک...
پاکستان کی ڈی آر سی (DRC) پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت، تنازع کے پرامن حل پر زور
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کی ڈی آر سی (DRC) پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت، تنازع کے پرامن حل پر زور

اقوام متحدہ، 21 فروری2025  (نوشین) : پاکستان نے کہا ہے کہ ڈی آر سی (جمہوریہ کانگو) پر اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جمہوریہ کانگو کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور جغرافیائی سالمیت کے پختہ عزم کی توثیق کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی بڑھ کر، یہ قرارداد افریقی یونین اور دیگر ذیلی علاقائی تنظیموں کی قیادت میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی علاقائی کوششوں اور اعلیٰ سطحی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین سے توقع رکھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس قرارداد کی شقوں اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں پر حقیقی اور بروقت عمل درآمد کریں۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کئی ہفتوں سے مشرق...
غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت کارپوریٹ مفادات کی بجائے صحتِ عامہ کے تحفظ کو ترجیع دے
Latest, پاکستان ٹائمز

غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت کارپوریٹ مفادات کی بجائے صحتِ عامہ کے تحفظ کو ترجیع دے

21 فروری 2025،اسلام آباد (نوشین راجہ):، سول سوسائٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ صحت عامہ کی پالیسیوں پرانڈسٹری کے اثر کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ سول سوسائٹیز نے حکومت سے پالیسی سازی کے عمل میں انڈسٹری کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سوسائٹیز اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہیں کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بہت زیادہ شواہد کے باوجود ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہیں۔انڈسٹری سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر بچوں کی غذائیت میں حصہ لے رہی ہیں جس سے اُن کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر بھی ہو رہی ہے۔ نیسلے پاکستان نے حال ہی میں اہم سرکاری اداروں بشمول پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، فوڈ اتھارٹیز اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ میٹنگز کیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ایجنسیاں صحت سے ...
جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب اسلام میں منعقد ہوئ
Latest, پاکستان ٹائمز

جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب اسلام میں منعقد ہوئ

اسلام آباد 19 فروری 2025(کامران راجہ)پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ،جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ ان کی اہلیہ خدیجہ ندیم نے جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی اور ان کی اہلیہ آساکو اکاما ٹسوکو جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔اس دلکش تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان تھے۔ تقریب میں پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا، سابق وفاقی وزیر جمال شاہ، سابق وفاقی وزیر شیریں رحمن، ملیحہ لودھی سمیت مختلف ممالک کے معزز سفارت کار، سرکاری حکام، اور کاروباری و ثقافتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں جاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65ویں سالگرہ کا کیک ...