جرمن چانسلر مرز کا کیف کا دورہ، روسی حملوں میں شدت
کیف، 4 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اتوار کو یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا، جس کا مقصد یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، جبکہ روس نے یوکرینی شہروں پر فضائی حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ چانسلر بننے کے بعد کیف کے اپنے دوسرے دورے کے موقع پر فریڈرک مرز نے کہا کہ جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور خبردار کیا کہ اگر روس کو نہ روکا گیا تو اس کی جنگی مشین مستقبل میں دیگر یورپی ممالک کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ جرمنی جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کو 43.3 ارب یورو سے زائد کی امداد، سازوسامان اور ہتھیار فراہم کرچکا ہے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جرمنی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک یوکرین اور وسیع تر یورپی سلامتی کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اہم معاہدے کریں گے۔ فریڈرک مرز اور زیلنسکی نے کیف میں یوکرین کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی ایک متاثر...








