صدر زرداری کا شہریوں کے حقِ معلومات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد، 28 ستمبر 2026 (غفران): صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہریوں کے حقِ معلومات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بروقت، معتبر اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ عوام امورِ مملکت میں بامعنی کردار ادا کرسکیں۔ عالمی یومِ رسائی برائے معلومات کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آئینِ پاکستان شہریوں کے حقِ معلومات کے لیے واضح بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم نے آزادیٔ اظہار کے آئینی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا اور آرٹیکل 19-اے متعارف کرایا، جس کے تحت ہر شہری کو عوامی اہمیت کے تمام امور سے متعلق معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے، تاہم یہ حق قانون کے تحت عائد ضوابط اور معقول پابندیوں سے مشروط ہے۔ صدر نے کہا کہ رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 وفاقی سطح پر معلومات تک رسائی کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پل...









