Thursday, April 23

پاکستان ٹائمز

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کےچھتیسویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کےچھتیسویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی

20 دسمبر2024، کراچی(نوشین): پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (پی این ای سی) کےچھتیسویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمد زاہد لطیف مرزا(ریٹائرڈ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے 33 نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا۔ مزید برآں، ریکٹر NUST نے 372 پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کیں۔ اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ای سی نے مسلسل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےمضبوط کلچر کو فروغ دیاہے۔ انہوں نے پی این ای سی کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے ریکٹر NUST اور کمانڈنٹ پی...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی

لاہور(کامران راجہ): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 سمگلرز گرفتار کرلیے۔ گرفتار سمگلرز نے چار افراد کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوانے کیلئے 88 لاکھ روپے لیے۔ دوافراد حماد اور خاور کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ سمگلرز کیخلاف کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خاں ورک کی نگرانی میں کی گئیں۔ سمگلرز کی گرفتار یوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میاں محمد صابر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اے ایچ ٹی سی لاہور کی ٹیم نے سمگلر نواز سانسی کو فاروق آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری سمگلر نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے پکڑ ا گیا۔ سمگلرز سے تفتیش جاری، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انسانی سمگلر اپنی لالچ کیلئے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ میں ...
پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتےہیں، امریکی نائب قومی سلامتی مشیر
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتےہیں، امریکی نائب قومی سلامتی مشیر

واشنگٹن (نما ئندہ خصوصی غفران): جان فائنر نے کہا کہ پاکستانی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے۔ امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کے اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل تیاریاں اس کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہے۔...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے

 اسلام آباد۔17دسمبر (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کوقومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،متحدہ عرب امارات نے خوشحالی اور ترقی کی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا ہے، متحدہ عرب اما...
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور
Latest, پاکستان ٹائمز

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد۔17دسمبر  (کامران راجہ) : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات کو "مذہب، اعتماد اور باہمی احترام" پر مبنی ایک مضبوط رشتہ قرار دیتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ منگل کو اسلام آباد میں یو اے ای کے 53ویں قومی دن "عید الاتحاد" کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی، سفارتی برادری کے ارکان اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے یو اے ای کے کاروباری اداروں کو پاکستان کی معیشت بشمول پاکستان سٹاک ایکسچینج، قابل تجدید توانائی اور دیگر مواقع سے بھرپور...
دنیا بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے بارہ دسمبر کو منایا جاتا ھے
Latest, پاکستان ٹائمز

دنیا بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے بارہ دسمبر کو منایا جاتا ھے

۱۲ دسمبر ۲۰۲۴ اسلام آباد (نوشین):  کوآرڈینیٹر برائے صحت،ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان کیلیے UHC کے تازہ ترین نتائج کا اعلان کر دیا. . پاکستان آج یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے منا رہا ہے.  ترجمان وزارت صحت قومی سطح پر یونیورسل ہیلتھ کوریج سروس 2015 میں 40 کے سکور پر تھا.  2023 میں 53.9 تک بہتر ہوا ھے. یو ایچ سی کوریج انڈیکس کا اعلان برطانوی حکومت کی تکنیکی معاونت سے کیا گیا ھے. 2015 کے بعد سے قابل ستائش اضافہ ہوا ہے. اسلام آباد 63.9 پر تمام صوبوں اور علاقوں میں سب سے زیادہ اسکور کیا ہے. پنجاب 55.5 کے اسکور کے ساتھ اس کے بعد، خیبر پختونخواہ 51 سندھ 50.7 اور بلوچستان 38.4 ہے ڈاکٹر مختار بھرتھ مجموعی طور پر، پاکستان کے 45 اضلاع کایو ایچ سی سروس کوریج انڈیکس سکور 40 سے کم ہے. 57 اضلاع کا سکور 50 اور 59 کے درمیان ہے. ملک کے صرف 11 اضلاع نے یو ایچ سی سروس کوریج انڈیکس سکور 60 یا اس سے زیادہ حاصل کیا ہ...
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری

اسلام آباد 11 دسمبر، 2024 (غفران): وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائشیا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ راونگی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ 40 ٹن امدادی سامان کی کھیپ آج رات بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔ وفاقی وزیر براۓ کشمیر و گلگت بلتستان امور انجینئر امیر مقام اور پاکستان میں ملائشیا کے سفارت خانے کے حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کی تقریب شرکت کی جہاں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کی موجودہ ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، لحاف، بستر اور لائف جیکٹس پر مشتمل ہے۔ و...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی

کراچی، 10 دسمبر 2024: اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے کراچی سے ابوظہبی- جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے کراچی۔ ابوظبی - جدہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر ادریس حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے اس مائع منشیات سے اپنے سامان میں رکھے کپڑے کو بھگورکھا تھا تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر کپڑے سمیت 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔  Sub Editor: Ghufran...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 08 دسمبر 2024 : اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف کے عملے نے ایک مسافر محمد جان کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ منشیات اپنے بیگ میں رکھے واسکٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 1.332 کلوگرام آئس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔ Sub Editor: Ghufran...
سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کا پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات کو فروغ دینے والے میڈیا ارکان کو خراج تحسین
Latest, پاکستان ٹائمز

سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کا پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات کو فروغ دینے والے میڈیا ارکان کو خراج تحسین

اسلام آباد , 5 دسمبر 2024: اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قائم ایتھوپیا کے سفارت خانے نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللّٰہ کی جانب سے ان میڈیا اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا جو ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں۔ اس تقریب میں ایتھوپیا کے حقیقی تشخص، معاشی مواقع، ثقافتی ورثے اور سیاحت کی منفرد پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں اور میڈیا اراکین کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے غیر معمولی اور مکمل اختیارات کے حامل سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "آج پاکستان میں میرے زند...