محمد رضوان کا موبائل فون واپس کرنے اور تحقیقات کی نوعیت واضح کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد، 29 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے مبینہ طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد اور اپنا موبائل فون واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رضوان نے ایجنسی سے اپنے خلاف جاری تحقیقات کی نوعیت کے حوالے سے تحریری تفصیلات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ محمد رضوان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تقریباً دو ہفتے بعد این سی سی آئی اے کو خط ارسال کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں تحقیقات کی مخصوص نوعیت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ایجنسی سے زیرِ تفتیش معاملے کی وضاحت کرنے اور یہ بتانے کی درخواست کی کہ انہیں کب حکام کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ پاکستانی بلے باز نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عدالتی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مبینہ طور پر ان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔ این سی سی آئی ...









