Wednesday, October 7

پاکستان ٹائمز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گی
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گی

لاہور، 28 ستمبر 2026 (غفران): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منگل کے روز مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں مال روڈ کی بحالی اور جھیکا گلی چوک کی تعمیر نو سمیت مختلف منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں، جہاں انہیں مری میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مری ڈویلپمنٹ پلان کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں مال روڈ اور جھیکا گلی چوک کی تعمیر نو و بحالی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مال روڈ ہِل سائیڈ سے متاثرہ رہائشیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے مری کے علاقے چنگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں۔...
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک
Latest, پاکستان ٹائمز

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان، 28 ستمبر, 2026 (کامران راجہ): سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد کامیاب کارروائی کی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغان کرنسی برآمد کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب لکی مروت پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو بھی ہلاک کردیا، جو دہشت گردی کے متعدد مقدمات اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عبدالخیل کے علاقے میں میچ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں پر حملے میں مبینہ طور پر ملو...
فیلڈ مارشل منیر نے امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد سے ملاقات میں افغان جنگ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کردیا
Latest, پاکستان ٹائمز

فیلڈ مارشل منیر نے امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد سے ملاقات میں افغان جنگ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کردیا

راولپنڈی، 28 ستمبر 2026 (کامران راجہ): امریکی افغانستان وار کمیشن  کے شریک چیئرز شمائلہ این چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن کی سربراہی میں وفد نے پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ امریکی وفد افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں پاکستان کے تعاون، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور حالیہ پیش رفت سمیت کمیشن کے کام سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تنازع کی تشکیل دینے والی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور افغانستان میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تنازع کے اسٹریٹجک، سفارتی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی نقطہ ن...
وزیر آئی ٹی کا ہواوے گلوبل سروس سینٹر کا دورہ، پاکستان کے عالمی ٹیکنالوجی سروسز مرکز بننے کی صلاحیت اجاگر
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیر آئی ٹی کا ہواوے گلوبل سروس سینٹر کا دورہ، پاکستان کے عالمی ٹیکنالوجی سروسز مرکز بننے کی صلاحیت اجاگر

اسلام آباد، 28 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں ہواوے کے گلوبل سروس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں سینٹر کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے مرکز کا دورہ کیا اور عالمی آئی سی ٹی آپریشنز میں خدمات انجام دینے والے نوجوان پاکستانی انجینئرز اور ٹیکنالوجی ماہرین سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کا استقبال ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن، ہواوے پاکستان کے اے آئی اینڈ کلاؤڈ کے سی ای او احمد بلال مسعود اور گلوبل سروس سینٹر کی سینئر انتظامیہ نے کیا۔ اس موقع پر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ہواوے کا گلوبل سروس سینٹر پاکستان کی ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس ماڈل کو ’’بغیر شپنگ کنٹینرز کے برآمدات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ما...
پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی
Latest, پاکستان ٹائمز

پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی

 اسلام آباد، 28 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا آغاز یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی سطح کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے حصہ لیں گی۔ جڑواں شہروں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ملتوی کی جانے والی چیمپئن شپ اب نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی، جبکہ تمام شریک ٹیموں کی 29 ستمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ شریک ٹیموں میں پنجاب پوٹھوہار، پنجاب روہتاس، سندھ مہران، سندھ انڈس، بلوچستان ہنگول، بلوچستان بولان، کے پی کے ہمالیہ، کے پی کے خیبر، گلگت بلتستان قراقرم اور اسلام آباد مارگلہ شامل ہیں۔ ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں ایک گروپ چار جبکہ دیگر دو گروپس تین، تین ٹیموں پر مشتمل ہوں گے۔ ہر گروپ کی سرفہرست ٹیم اور تینوں گروپس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی دوسری پوزیشن کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے...
پاکستانی صحافی کامران راجہ کو امریکا میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نواز دیا گیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستانی صحافی کامران راجہ کو امریکا میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نواز دیا گیا

واشنگٹن ڈی سی، 27 ستمبر 2026 (غفران): پاکستانی صحافی کامران راجہ کو امریکا میں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’’اعزازِ صحافت‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز مسلمز آف امریکا اور ’’امریکا فرسٹ‘‘ کے بینر تلے ان کی شاندار صحافتی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ اعزاز کے ذریعے کامران راجہ کی بین الاقوامی امور، پاکستان امریکا تعلقات، عالمی معاملات اور اہم بین الاقوامی واقعات کی کوریج میں خدمات کو سراہا گیا۔ کامران راجہ گزشتہ کئی برسوں سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کی کوریج کر رہے ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی اہم سرگرمیوں، عالمی رہنماؤں کے خطابات اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم پیش رفت کو رپورٹ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بیرونِ ملک پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں صحافتی خدمات انجام دی ہیں اور قومی و بین الاقوامی امور کی کوریج کا وسیع تج...
ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا
Latest, پاکستان ٹائمز

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

سمرقند، 28 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستانی شطرنج ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر رہے۔ پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے جبکہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں اپنی پوزیشن میں 29 درجے بہتری بھی کی۔...
بھارت میں تاریخی مسجد کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے سیکڑوں مسلمان مسجد میں بیٹھ گئے
Latest, پاکستان ٹائمز

بھارت میں تاریخی مسجد کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے سیکڑوں مسلمان مسجد میں بیٹھ گئے

اجین، 28 ستمبر 2026 (نوشین): بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں سیکڑوں مسلمان 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے مسجد کے اندر بیٹھ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2028 میں ہونے والے ہندو مذہبی میلے سمہاستھا کمبھ سے قبل سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے کے تحت تاریخی مسجد کے کچھ حصے کو مسمار کرنے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں رات گئے مسجد کے کچھ حصے کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر پہنچائے، تاہم مقامی افراد کی شدید مزاحمت اور مسجد کے اندر و باہر بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے باعث کارروائی روک دی گئی۔ احتجاج میں شریک مسلمانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مسجد کو مسمار ہونے سے بچانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ شفٹوں کی صورت میں مسجد کے اندر موجود رہیں گے۔ بھارت...
پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغان سفیر طلب، ڈیمارش جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغان سفیر طلب، ڈیمارش جاری

اسلام آباد، 28 ستمبر 2026 (غفران): دفتر خارجہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ (ڈیمارش) تھما دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو افغانستان سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب بھیجے گئے تھے، تاہم پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔...
سعودی وزیر خارجہ کی روبیو سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن آمد
Latest, پاکستان ٹائمز

سعودی وزیر خارجہ کی روبیو سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن آمد

واشنگٹن، 28 ستمبر 2026 (نوشین): سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ ریاض اور ایران کی حمایت یافتہ یمن کے حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ ذرائع نے اس ماہ کے آغاز میں رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی معاونت طلب کی تھی۔ تاہم واشنگٹن نے فضائی حملے کرنے سے انکار کرتے ہوئے انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ مذاکرات میں سعودی عرب اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والی صورتحا...