وزیراعظم شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ سیشن کھولنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کا افتتاح
لندن، 29 ستمبر 2026 (غفران): وزیراعظم محمد شہباز شریف منگل کو لندن اسٹاک ایکسچینج (ایل ایس ای) کا ٹریڈنگ سیشن کھولنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے، جبکہ انہوں نے پاکستان کے 3 ارب امریکی ڈالر مالیت کے تاریخی ڈوئل ٹرانش خودمختار یورو بانڈ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔ پیٹرنوسٹر اسکوائر میں لندن اسٹاک ایکسچینج کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں منافع بخش، محفوظ اور باہمی مفاد پر مبنی غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور اہم معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے جو مستقبل کیلئے مثبت امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔ تقریب میں لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ شومر، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، بر...









