مسلح افواج کا یوم دفاع و شہدا پر شہدا کو خراج عقیدت
راولپنڈی، 6 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کی مسلح افواج نے 61ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر وطن عزیز کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہدا کے اہل خانہ سے گہری عقیدت اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی لازوال علامت ہے، جو 1965 کی جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کے شہدا نے فرض، عزت اور قربانی کی اعلیٰ ترین روایات قائم کیں، جبکہ...








