پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے
اسلام آباد 24 مارچ2025 (کامران راجہ): ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سلامونہ کی جانب سے سلک روڈ کلچرل سینٹر میں منعقدہ 23 مارچ کے حوالے سے تصویری نمائش کے افتتاح کی تقریب اور افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چین کے سفیر، پاکستانی و چینی حکام، سفارتی اور سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ پاک چین ثقافتی و تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کو قریب لا رہے ہیں، اور چینی فنکاروں اور ہنرمندوں کے تبادلے ...