Friday, September 20

پاکستان ٹائمز

شمالی وزیرستان برگیڈ کمانڈر غلام خان اور بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے مابین جرگہ،بارڈر کراسنگ کے حوالے سے اقدامات
Latest, پاکستان ٹائمز

شمالی وزیرستان برگیڈ کمانڈر غلام خان اور بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے مابین جرگہ،بارڈر کراسنگ کے حوالے سے اقدامات

میرانشاہ جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں برگیڈ کمانڈر غلام خان بریگیڈیئر عثمان اور شمالی وزیرستان کے بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا جرگہ میں کرنل سٹاف کرنل عزیز اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران نے بھی شرکت کی ۔ جرگے کی سربراہی ممتاز قبائلی رہنما ملک رحیم محمد کابل خیل کر رہے تھے جرگے میں کثیر تعداد میں قبائلی رہنما اور ملکانان نے شرکت کی ۔ جرگے میں پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان کے غلام خان بارڈر ٹرمینل سے کراسنگ کیلئے دستاویزی نظام کے نفاذ، افغانستان میں رہنے والے منقسم قبائل کے ڈومیسائل ہولڈرز کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تیاری کے لیے درپیش مشکلات کے حل کے لیے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   Editor: Kamran Raja...
پشاور ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار وہیل چیئر ٹینس کوچنگ سرگرمی کا پشاور سپورٹس کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور خیبر پختونخواہ میں افتتاح ہوا۔
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پشاور ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار وہیل چیئر ٹینس کوچنگ سرگرمی کا پشاور سپورٹس کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور خیبر پختونخواہ میں افتتاح ہوا۔

پشاور ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار وہیل چیئر ٹینس کوچنگ سرگرمی کا پشاور سپورٹس کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور خیبر پختونخواہ میں افتتاح ہوا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد خالد رحمانی کے مطابق، پی ٹی ایف نے کراچی، میرپورخاص اور پشاور میں تین طویل دورانیے کے وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کراچی اور میرپورخاص میں گزشتہ ہفتے کیمپوں کا افتتاح کیا گیا۔ تینوں کیمپ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے وہیل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں ۔ رحمانی نے مزید کہا کہ یہ انتہائی قابل تعریف ہے کہ جناب عمر ایاز، نائب صدر کے پی ٹینس ایسوسی ایشن نے افتتاحی دن 40 وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں (22 مرد اور 18 خواتین) کو اکٹھا کیا۔ مہمان خصوصی وزیر کھیل خیبرپختونخوا فخر جہاں باچا اور حاجی ملک عمر دراز خلیل نے وہیل چیئر اقدام پروگرام ک...
یو این ٹورزم کی نمائندہ اون جی تائی کی رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات۔
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

یو این ٹورزم کی نمائندہ اون جی تائی کی رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات۔

یو این ٹورزم کی نمائندہ اون جی تائی کی رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات۔ اون جی تائ کا کہنا تھا کہہ پاکستان بے پناہ ٹورزم پو ٹینشل رکھتا ہے۔  پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور اس میں سیاحت کےفروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ پاکستان یو این ٹورزم میں اپنا کردار ادا کرےگا۔  پاکستان کےٹورزم سے منسلک تمام اداروں کو یو این ٹورزم کے ساتھ کونیکٹ کریں گے۔ پاکستان میں سیاحت کافروغ ،ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔   Editor: Kamran Raja...
وزیر اعظم کی معاون رومینہ خورشید نے پا کستان میں ماحولیاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

وزیر اعظم کی معاون رومینہ خورشید نے پا کستان میں ماحولیاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، ایم این اے رومینہ خورشید عالم نے کو کہا کہ پاکستان جہاں موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص ہیٹ ویوز اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، موجودہ حکومت ہر طرح کے پالیسی اقدامات کر رہی ہے۔ ان اثرات پر قابو پانے کے لیے جو پہلے ہی اربوں روپے کے ناقابل تلافی معاشی نقصانات کا باعث بن چکے ہیں۔ یہاں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک قومی سیمینار 'ڈیزاسٹر ریسیلینٹ پاکستان' سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے واضح کیا کہ گزشتہ ایک دہائی میں مجموعی طور پر موسم کے معمولات میں مسلسل رکاوٹوں نے ملک کی زرعی پیداوار کو شدید متاثر کیا ہے۔ قومی خوراک، پانی، توانائی کے تحفظات، لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی، بھوک اور غذائیت کی کمی کے مسائل میں اضافے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح...
تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی، اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکےسادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار،
Latest, پاکستان ٹائمز

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی، اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکےسادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار،

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی، اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکےسادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ معہ ایمو یشن برآمد ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سردار علی خان، مانی گل اور شہزادہ محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی،جبکہ ملزم مانی گل تھانہ ترنول کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی ہے. ملزمان متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہےکہ  شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے   Sub Editor: Ghufran...
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے دو اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے دو اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے دو اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر سمیت شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا. منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن شہید ہونے والے اے این ایف کے اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  اے این ایف کے دونوں اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔  واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے. منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں، انکے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے Sub ...
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ہواوے پاکستان کے وائس سی ای او رے یو کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ہواوے پاکستان کے وائس سی ای او رے یو کی ملاقات

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ہواوے پاکستان کے وائس سی ای او رے یو کی ملاقات ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ چین میں ہونے والےمعاہدوں کے تناظر میں تبادلہ خیال ہوا پاکستان کے نوجوان آئٹی سیکٹر کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ہر سال پچس ہزار نوجوان آئی ٹی میں گریجویشن حاصل کرتے ہیں صرف پانچ ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو ملازمت ملتی ہے ہمیں اس خلا کو پر کرنے کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں ٹریننگ سے لیس کرنا ہوگا پاکستان اور چین کے درمیان نجی شعبے میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں Editor: Kamran Raja...
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔ ایڈیٹر: کامران راج...
پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی ائی اے پی) انجینئر فیض اللہ خٹک کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ
Latest, پاکستان ٹائمز

پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی ائی اے پی) انجینئر فیض اللہ خٹک کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ

پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی ائی اے پی) انجینئر فیض اللہ خٹک کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ. پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشنل عمارتوں بشمول پسنجر ٹرمینل بلڈنگ پر  جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا. جائزہ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے چینی پراجیکٹ سربراہان سے بھی ملاقات کی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چینی ماہرین سے گفتگو میں کام کے معیار پر اطمینان ظاہر کیا. پاکستانی پراجیکٹ ٹیم نے 30 ​​اگست تک جاری منصوبوں کے جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی. متوازن پراجیکٹ پلان کے تحت اہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے، چینی پراجیکٹ ٹیم آپریشنلائزیشن کے لئےاس سال کے آخر تک مشترکہ ٹیسٹنگ کمیشننگ کی تکمیل کی قوی امید. ٹیسٹنگ کمیشن مراحل کے بعد حوالگی/ ہینڈ اوور اور ٹرائل رن شروع کیے جائیں گے۔ Sub Editor: Ghufran...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی. اے ایس ایف کے عملے نے کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانیوالے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی -  ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا Sub Editort: Ghufran...