Tuesday, October 6

سبکدوش ہونے والے سفیر عاصم افتخار احمد کی صدر جنرل اسمبلی سے الوداعی ملاقات

Outgoing Ambassador Asim Iftikhar Ahmad Pays Farewell Call on UNGA President

اقوام متحدہ، 6 اکتوبر 2026 (غفران): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے صدر کو 81ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے کام کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت اور مسلسل تعمیری تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں نے جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام جاری اور مستقبل کے مختلف کثیرالجہتی عمل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد جلد پاکستان روانہ ہوں گے جہاں وہ سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھالیں گے۔