Wednesday, August 19

بارش کے دوران احتیاطی تدابیر، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کو ہدایت

بارش کے دوران احتیاطی تدابیر، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کو ہدایت

اسلام آباد، 19 اگست 2026 (کامران راجہ): اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو دورانِ سفر انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران گاڑی اور موٹرسائیکل کی رفتار کم رکھیں اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ ڈرائیورز بارش کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ہمیشہ اپنی مقررہ لین میں رہیں۔ٹریفک پولیس نے مزید ہدایت کی ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹرز کا درست استعمال کیا جائے جبکہ ہر صورت سیٹ بیلٹ باندھی جائے۔ موٹرسائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں سفر کرنے اور اپنی حفاظت کے لیے ہر وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور آگاہی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں اور جاری بارش کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات سے متعلق شہریوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔