Tuesday, April 1

غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے حکومت کارپوریٹ مفادات کی بجائے صحتِ عامہ کے تحفظ کو ترجیع دے

Government Must Prioritize Public Health over Corporate Interests: Civil Society Calls for Immediate Action Islamabad: Civil society organizations, academia and medical associations have called for urgent government action to eliminate the undue influence of the food and beverage industry in public health and nutrition policymaking. Expressing deep concern over the increasing involvement of industry and their front groups in influencing public health and nutrition policies, activists highlighted the serious conflict of interest that arises when such companies participate in child nutrition initiatives and government decision-making processes. Despite substantial evidence on the harmful health effects of ultra-processed products and sugary beverages, these corporations continue to expand their influence in policy making in Pakistan. Nestlé Pakistan has recently engaged with key government institutions, including the Pakistan Standards and Quality Control Authority (PSQCA), provincial food authorities, FBR, Senate of Pakistan, Ministry of Industries, National Tariff Commission and the Special Investment Facilitation Council. Given that these agencies are responsible for developing policies in the public interest including for food, nutrition, and public health, Nestlé’s involvement raises significant concerns about transparency and potential undue influence over public health decision-making. In another concerning development, Coca-Cola in collaboration with a food authority at Punjab has distributed branded lunch boxes in schools—an apparent strategy to maintain its presence among children despite restrictions on sales and marketing of unhealthy products to school learners. The involvement of such companies in child nutrition initiatives represents a clear conflict of interest, posing risks that may allow beverage corporations to influence public health policies in their favor. Similarly, the Punjab Nutrition Board has included Nestlé and Friesland Campina in its decision-making process, while at the federal level, a policy board has been established under the Planning Commission that includes food industry representatives. These incidents drive serious concern among health professionals and civil society representatives. The rising consumption of ultra-processed products is contributing to a nationwide health crisis, leading to increasing cases of obesity, diabetes, heart, kidney and other diet-related chronic diseases. To counter this growing epidemic, civil society organizations and health professionals demand the implementation of robust policy measures, including higher taxes on ultra-processed food and beverage products, enactment of mandatory front of pack warning labels on processed products, elimination of industrially procured tranfats from the food supply and introduction of strong conflict of interest policies to safeguard public health. These demands were emphasized in a joint press conference organized by the Pakistan National Heart Association (PANAH) and its coalition partners. Organizations represented at the event included PANAH, Heart File, Pakistan Youth Change Advocates (PYCA), Center for Peace and Development Initiatives (CPDI), Pakistan Diabetes Association (DAP), Pakistan Nutrition and Dietetic Society (PNDS), Pakistan Kidney Patients Welfare Association (PKPWA), Pakistan Medical Association (PMA), Pakistan Academy of Family Physicians (PAFP), Pakistan Pediatric Association, Youth Parliament Pakistan, Meri Pechan Pakistan, Pakistan Chest Society, The Cancer Foundation, Agha Khan University, Nutrition Foundation of Pakistan, and others along with health professionals, media representatives, and civil society members. Mr. Sanaullah Ghumman, General Secretary of PANAH, highlighted the contradiction in public health policies, noting that the Punjab Food Authority has already issued a regulation in 2017 to restrict the sale and marketing of beverages in schools and within a 100-meter radius. He criticized the recent Memorandum of Understanding (MoU) signed with Coca-Cola, which allows the beverage company to distribute food boxes featuring its branding, calling it a direct violation of conflict-of-interest principles and a serious threat to children’s health. Other speakers at the press conference stressed the need for immediate action to curb the rising burden of non-communicable diseases (NCDs) in Pakistan. They emphasized the necessity of a transparent policy-making process free from corporate influence, ensuring that individuals or entities with vested interests do not have a role in influencing public health and nutrition policies. Civil society leaders called on the government to prioritize public health in decision-making and to revoke any policies that compromise the well-being of the people. The pakistan Times Pakistan Times

21 فروری 2025،اسلام آباد (نوشین راجہ):، سول سوسائٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ صحت عامہ کی پالیسیوں پرانڈسٹری کے اثر کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

سول سوسائٹیز نے حکومت سے پالیسی سازی کے عمل میں انڈسٹری کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سوسائٹیز اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہیں کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بہت زیادہ شواہد کے باوجود ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہیں۔انڈسٹری سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر بچوں کی غذائیت میں حصہ لے رہی ہیں جس سے اُن کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر بھی ہو رہی ہے۔ نیسلے پاکستان نے حال ہی میں اہم سرکاری اداروں بشمول پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، فوڈ اتھارٹیز اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ میٹنگز کیں۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ایجنسیاں صحت سے متعلق پالیسیاں بنانے کی ذمہ دار ہیں، نیسلے کی مصروفیت فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور ممکنہ غیر ضروری اثر و رسوخ کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے۔ اس سے پہلے پنجاب نیوٹریش بورڈ میں نیسلے اور ڈیری کمپنی کا شامل ہونا پھر پلاننگ کمیشن میں وفاقی سطح پر ایک پالیسی بورڈ قائم ہوا وہاں بھی انڈسٹری بورڈ کا حصہ بنی۔ حال ہی میں کوکا کولا نے اپنی برانڈنگ کے ساتھ اسکولوں میں لنچ باکس تقسیم کیے ہیں جو کہ بچوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی واضح کوشش ہے۔

مفادات کے ٹکراؤ کے طور پر بچوں کی غذائیت کے اقدامات میں صنعت کی شمولیت اور جس میں مشروبات کی کمپنیوں کو صحت عامہ کی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کی اجازت دینے کے خطرات کو جنم دیتی ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک قانون منظور کر چکی ہے جس میں کسی بھی بیورج کمپنی کو اپنے مشروبات سکولوں میں اور اس کے 100میٹر کے دائرے میں فروخت اور تشہیر پر پابندی ہے۔

ایسے میں پنجاب فو اتھارٹی کا کوکا کولا کے ساتھ MOUسائن کرنا جس میں وہ اپنے لوگو کے ساتھ فوڈ باکس تقسیم کر کے اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کر رہی ہیں نہ صرف بچوں کی صحت کے ساتھ ایک کھلواڑ ہے بلکہ کنفلٹ آف انٹرسٹ کی واضع خلاف ورزی ہے الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کھپت ملک گیر صحت کے بحران کو ہوا دے رہی ہے، جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس، دل کی بیماریوں، کینسر اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ میٹھے مشروبات کا 250ml گلاس باقاعدگی سے استعمال کرنے سے ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ 30 فیصد تک، دل کی بیماریاں میں 13% ، کینسر 17% تک خطرہ بڑجاتا ہے اگر اِن چیزوں کو نہیں روکا گیا تو ملک میں غیر متعدی بیماریوں کا بحران بہت تیزی سے پھیلے گا۔ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے، سول سوسائٹیز مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہیں،اُنپالیسیوں میں میٹھے مشروبات اور الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر زیادہ ٹیکس، الٹرا پروسیس شدہ مصنوعات پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز (FOPWL) شامل ہیں۔

سول سوسائٹی حکومت پر زور دیتی ہے کہ مفادات کے تصادم کی پالیسیوں کا مسودہ عوام کے بہترین مفاد میں بنایا جائے یہ بات ثناء اللہ گھمن، جنرل سیکرٹری پناہ نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ) کے صدرمیجر جنرل (ر)مسعود الرحمان کیانی کی جانب سے منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس جس میں، مسٹر منور حسین ٹکنیکل ایڈواذر پناہ، ڈاکٹر صباء آف ہارٹ فائل، مس اریبہ شاہد آف پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس (PYCA)، مختار احمد آف سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز (CPDI)، پرو فیسر ڈاکٹر عبد الباسط پاکستان ذیابیطس ایسوسی ایشن (DAP)، رابعہ انور پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹک سوسائٹی (PNDS)، سکوردن لیڈر (ر) غلام عباس آف پاکستان کڈنی پیشنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (PKPWA)،ڈاکٹر خالد رندواآف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA)، ڈاکٹر مظہرآف پاکستان اکیڈمی آف فیملی فز یشیز (PAFP)، ڈاکٹر کرنل (ر) گلا آف پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن(PPA)، یوتھ پارلیمنٹ پاکستان، پاکستان چیسٹ سوسائٹی، دی کینسر فاؤنڈیشن، کوثر عباس آف سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO)، میری پہچان پاکستان سے شاہدہ نوید،نیوٹریشن فاوٗنڈیشن پاکستان، مس رو مینہ اقبال آف آغا خان یونیورسٹی، مس تحسن فوادآف نیشنل ڈیویلمنٹ آرگنائزیشن، ہیلتھ پروفیشنل،ز میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے، اجاگر کی گئی۔

مقررین نے کہا غور طلب بات یہ ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک قانون منظور کر چکی ہے جس میں کسی بھی بیورج کمپنی کو اپنے مشروبات سکولوں میں اور اس کے 100میٹر کے دائرے میں فروخت اور تشہیر پر پابندی ہے۔ ایسے میں کوکا کولا کے ساتھ MOUسائن کرنا جس میں وہ اپنے لوگو کے ساتھ فوڈ باکس تقسیم کر رہے ہیں نہ صرف بچوں کی صحت کے ساتھ ایک کھلواڑ ہے بلکہ کنفلٹ آف انٹرسٹ کی واضع خلاف ورزی ہے الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کھپت ملک گیر صحت کے بحران کو ہوا دے رہی ہے۔ حکومت کو ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے عوام کی صحت متاثر ہو رہی ہو۔

دیگر شرکاء نے کہا کہ آج پاکستان میں صحت پر کام کرنے والی تمام بڑی آرگنائزیشنز، سول سوسائٹی کے نمائندے اور صحت کے مائرین مل کر حکومت سے یہ مطالبہ کرنے آئے ہیں کہ پاکستان میں غیر متعدی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لیے ہمیں واضع لائن آف ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ پالیسی سازی کا ایک شفاف عمل جو free of conflict of interest ہو ترتیب دیا جانا چاہیے جس میں ایسے لوگوں کی شمولیت نہیں ہونی چاہیے جس میں ان کا مفاد شامل ہو۔ پالیسی سازی میں صرف اور صرف عوامی صحت کو ترجیع دی جائے اور موجودہ اقدامات کو واپس لیا جائے