Tuesday, September 22

سعودی عرب نے ڈرون حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن بحال کر دی

Saudi Arabia Reactivates East-West Oil Pipeline After Drone Attacks

ریاض، 22 ستمبر، 2026 (غفران): سعودی عرب نے یمن کی حوثی تحریک کے ڈرون حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کی گئی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق حملوں کے بعد 13 ستمبر کو پائپ لائن بند کر دی گئی تھی جبکہ بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع پر خام تیل کی لوڈنگ بھی معطل کر دی گئی تھی۔ پائپ لائن کی بحالی کے بعد ینبع سے خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ پائپ لائن کی سرگرمیاں بحال ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی کیونکہ سعودی تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کم ہوگئے۔ سعودی عرب ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے یومیہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل ینبع منتقل کرتا رہا ہے، جو سعودی خام تیل کو بحیرہ احمر تک پہنچانے کے لیے متبادل راستہ فراہم کرتی ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ضرورت ختم کرتی ہے۔